سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علامہ اقبال کا مزار عوام کے لئے بند کردیا گیا
سیکیورٹی خدشات کے باعث مزار اقبال پر ان کی برسی کی تقریب بھی منعقد نہ ہوسکی۔
شاعر مشرق اور مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی آج 75ویں برسی منائی جارہی ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان کا مزار عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
شاعر مشرق علامہ اقبال نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں مسلمان کسی خطرے کے بغیر اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گزار سکیں لیکن شاید انہیں معلوم نہ ہوگا کہ ان کی تعبیر میں مسلمان ہی مسلمان کا دشمن ہو جائے گا اور اس دشمنی کی زد میں مساجد ، اولیائے کرام کے مزار بھی آئیں گے۔
آج مصور پاکستان کا 76واں یوم وفات ہے لیکن ان کا مزار بھی سیکیورٹی خدشات کی زد میں آ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے مزار میں شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، اسی وجہ سے مزار اقبال پر آج ان کی برسی کی تقریب بھی منعقد نہ ہوسکی۔