لاہور میں شادی ہال اور مارکیٹیں رات دس بجے بند کرنے کا حکم
توانائی بچت پالیسی پر 28 مارچ سے دوبارہ سختی سے عمل درآمد شروع ہورہا ہے، اوقات کار کی پابندی لازمی ہوگی، ڈپٹی کمشنر
ضلعی انتظامیہ نے توانائی بچت پالیسی پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرتے ہوئے شہر بھر کے بازار اور شادی ہال رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کی بچت پالیسی پر 28 مارچ سے دوبارہ سختی سے عمل درآمد شروع ہورہا ہے، جس کے تحت شہر بھر کی مارکیٹیں اور شادی ہال رات دس بجے بند ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری کی ساڑھے بارہ بجے تک اجازت ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے مارکیٹیں، ہوٹل، ریسٹورنٹ کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کیا اور یومیہ بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ اسٹنٹ کمشنر اپنے علاقوں میں مقررہ اوقات کار پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔