کراچی ندی میں گرکر لاپتا ہونیوالے بچے کی لاش نکال لی گئی

ایدھی کے غوطہ خوروں نے سخت جدوجہد کے بعد 8 سالہ فیضان کی لاش تلاش کرکے رات گئے سرد خانے منتقل کردی

(فوٹو فائل)

نارتھ ناظم آباد کے علاقے واحد کالونی میں ندی میں گر کر لاپتا ہونے والے بچے کی لاش تلاش کرکے نکال لی گئی۔


ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خوروں نے سخت جدوجہد کے بعد 8 سالہ فیضان کی لاش کو تلاش کرکے نکال لیا، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد رات گئے سراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دی گئی۔
Load Next Story