ای سی سی نے نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے کی منظوری دیدی
ہوٹل کے ایک ہزار پچیس کمرے 200 ڈالر فی کمرہ یومیہ کے حساب سے کرائے پر دیئے جائیں گے، ای سی سی کو بریفنگ
ای سی سی نے نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے اور 11 لاکھ 45 ہزار ڈالر کے دستیاب فنڈ کو ہوٹل چلانے کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی نے مختلف سفارشات کی منظوری دی۔
ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک دوبارہ کھولنے کے لیے وزارت ایوی ایشن کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے 1.145 ملین ڈالر کے دستیاب فنڈز کو روزویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے کے لیے استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔
ای سی سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے ایک ہزار پچیس کمرے 200 ڈالر فی کمرہ یومیہ کے حساب سے کرائے پر دیئے جائیں گے۔
ای سی سی نے روپے کی قدر میں کمی کے تناظر میں ادویات ساز کمپنیوں کو دواؤں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ کے لیے اضافے کی منظوری دے دی۔
یہ پڑھیں : ادویات 14 سے 20 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری
اجلاس میں ای سی سی نے وزارتِ داخلہ کو 45 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے اور گندم کی خریداری کے اہداف کی بھی منظوری دے دی۔
پنجاب حکومت تین ہزار نو سو روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی، بلوچستان حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی اور سندھ حکومت چار ہزار روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے چودہ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔