لاہور میں بیوی کا شوہر پر جاسوسی کے لئے پیٹ میں ٹریکر لگانے کا الزام
عدالت شوہر اور جوڈیشنل میجسٹریٹ کے خلاف کارروائی کرے اور اس کے جسم سے ٹریکر نکلوائے، صغرا بی بی کی درخواست
ہربنس پورہ کی رہائشی خاتون نے مقامی عدالت میں اپنے شوہر پرالزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر نے اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے اس کے جسم میں ایک ٹریکر چپ داخل کردی ہے جس سے وہ اس کی جاسوسی کرتا رہتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صغرا بی بی نامی خاتون نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ اس کا شوہر محمد سلیم اسے غلط راستے پر چلاتا رہا ہے جبکہ جوڈیشل میجسٹریٹ اکرم آزاد اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں، حالات سے تنگ آکر اس نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی تو اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے اغوا کیا اور اس کے پیٹ میں ایک ٹریکر چپ لگادی ہے جس سے وہ اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہیں۔
صغرا بی بی نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا شوہر اور جوڈیشنل میجسٹریٹ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اس لئے اسے ان کے تحفظ فراہم کیا جائے اور اس ٹریکر کو اس کے جسم سے نکلوایا جائے، عدالت نے خاتون کی درخواست پر ایس ایچ اور ہربنس پورہ سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیاہے۔