زمین کی حدود پر تنازع دو طرفہ فائرنگ سے چار افراد جاں بحق
دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ سے دونوں جانب کے دو دو افراد ہلاک ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے جاری
سربند میں زمین کی حدود کے تنازع پر دو فریقین کے مابین فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ سربند کی حدود سنگو اراضیات میں جائیداد کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان آپس میں فائرنگ ہوگئی جس کی نتیجے میں دونوں فریقین کے دو دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
فریق اول سے عمران ولد گل داد اور حسین ثواب ولد زیب خان جب کہ فریق دوم سے حیدر علی اور فیصل پسران اسماعیل جاں بحق ہوئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پشتخرہ غفار خان، ایس ایچ او تھانہ سربند عبدالقیوم بھاری نفری پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے جہاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے، مزید کسی بھی پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔