والدین نے میرے کام کی کبھی تعریف نہیں کی عالیہ بھٹ
والدین میرے کام کو انتہائی تنقیدی نگاہ سے دیکھتے سے ہیں اسی لئے شائد وہ تعریف کرنے والے آخری لوگوں میں سے ہوں،عالیہ
MULTAN:
بھارتی فلم نگری کے کہکشاں کا نیا ستارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ اس کی اداکاری کے سب سے بڑے ناقد ان کے والدین ہیں جنہوں نے کبھی بھی اس کے کام کی تعریف نہیں کی۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹریو میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ان کے والد مہیش بھٹ بالی ووڈ کے ایک بہترین فلساز کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جبکہ ان کی والدہ نے ادالکاری کے میدان میں بہت نام کمایا ہے، دونوں ہی کی اپنی ایک الگ رائے ہے اور وہ ہمیشہ میرے کام کو انتہائی تنقیدی نگاہ دیکھتے ہیں اسی لئے انہیں لگتا ہے کہ شائد وہ ان کے کام کی تعریف کرنے والے آخری لوگوں میں سے ہوں۔
عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ آج بالی ووڈ میں جس مقام پر ہیں اس کا سہرا ان کی والدہ سونی رازدان کو جاتا ہے جو ان کی خوراک سمیت ہر چیز کا خیال رکھتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ ایسی فلم میں کام کرے جسے ان کی سب سے بڑی بہن پوجا بنائے اور دوسری بہن شاہین اس کی ہدایت کاری کرے۔