نجی بینک کے اے ٹی ایم روم میں میاں بیوی سے واردات کی ویڈیو وائرل
اسلحہ بردار ایک ڈاکو دونوں کو یرغمال بنا کر طلائی انگوٹھیاں، چوڑیاں، نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ چھین فرار ہوگیا
عائشہ منزل کے قریب نجی بینک کے اے ٹی ایم روم میں میاں بیوی سے واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلحہ بردار ایک ڈاکو دونوں کو یرغمال بنا کر طلائی انگوٹھیاں، چوڑیاں، نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ چھین فرار ہوگیا۔
اس حوالے ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف عثمان نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ 25 اپریل کی رات کو جوہر آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے جس میں ملزم کا چہرہ واضح ہے اور پولیس اس پر کام کر رہی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسی طرح کی ایک اور واردات عیدالفطر کی چاند رات کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ون الحاج اختر ریسٹورنٹ کے قریب نجی بینک کے اے ٹی ایم روم میں پیش آئی جس میں ایک ہی ملزم نے نقدی نکلوانے والے نوجوان کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع مددگار 15 پر بھی دی گئی تھی اور سرسید تھانے کی پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی موٹر سائیکل سوار ایک ہی ڈاکو واردات کر کے فرار ہو چکا تھا۔
شہر میں ایک ہی ڈاکو کی جانب سے اے ٹی ایم روم میں گھس کر شہریوں کی لوٹنے کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے سے شہریوں کو بھی شدید خوف کی فضا قائم ہے۔