ون ڈے میچز نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
کیوریٹرز سپورٹنگ پچ بنانے لگے، تماشائیوں کی عدم دلچسپی فکر کا باعث
پاکستان اور نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز کے آخری 3 میچز کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے 3مقابلے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، ان کیلیے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، مرکزی عمارت کے مختلف حصوں بشمول چیئرمین باکسز، پی سی بی گیلری، ڈریسنگ رومز اور ہاسپیٹلیٹی باکسز میں رنگ و روغن کیا جارہا ہے۔
مختلف انکلوژرز کی تزئین و آرائش کے ساتھ اسٹینڈز میں نشستوں کی دھلائی بھی ہونے لگی، اسٹیڈیم میں ہائی ریزولوشن کیمروں کی تنصیب جاری ہے، انکلوژرز، گراؤنڈ، پویلین، اسٹیڈیم کے اندرونی حصے، ملحقہ سڑکوں اورعمارتوں کی مکمل نگرانی ہو گی، اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے، گراؤنڈ کی حالت کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے، پچز کا معیار بہتر بنانے کیلیے کیوریٹرز سرگرم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی قریب میں شدید تنقید کے بعد میچز کیلیے ایسی سپورٹنگ پچز بنائی جائیں گی جہاں بیٹرز اور بولرز دونوں کیلیے یکساں مواقع ہوں، گرم موسم کے سبب اسپنرز کو بھی مدد مل سکتی ہے۔
دوسری جانب ایک مرتبہ پھر تماشائیوں کی عدم دلچسپی نے پی سی بی حکام کو متفکر کردیا، تینوں میچز کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت حوصلہ افزا نہیں، اسٹینڈز بھرنے کیلیے اعزازی ٹکٹ جاری کرنے کے ساتھ اسکول وکالجز کے طلبا و طالبات کو مفت میچ دیکھنے کی بھی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں میچز کے حوالے سے تشہیری مہم کا نام و نشان تک نظر نہیں آتا۔