شوکت خانم فنڈز عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا، گیارہ مئی کو خواجہ آصف سے جواب طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس کی کارروائی روکنے کا حکم جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم امتناع جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس کی ٹرائل کورٹ میں کاروائی روکنے کا حکم دیا۔
عمران خان نے خواجہ آصف کے خلاف 2012 سے دس ارب روپے کا ہرجانہ دائر کر رکھا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کرانے کیخلاف درخواست بھی دی تھی۔
ہائی کورٹ کی جانب سے جاری دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں خواجہ آصف اور دیگر فریقین کو گیارہ مئی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک ٹرائل کورٹ کی کاروائی پر اسٹے ہو گا۔ عمران خان نے ٹرائل کورٹ میں خواجہ آصف کی اضافی دستاویزات منظور چیلنج کر رکھی ہے۔