مشہور فلپائنی ٹک ٹاکر فیونا جیمس نے اسلام قبول کرلیا

فیونا جیمس آٹھ برس قبل دبئی منقتل ہوئیں اور ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب ہے

فوٹو : ٹویٹر

فلپائن کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار فیونا جیمس نے دبئی میں اسلام قبول کرلیا۔

فیونا جیمس کا تعلق منیلا سے ہے اور وہ آٹھ برس قبل دبئی منقتل ہوئیں اور ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب ہے۔
@zainab__official14 Alhamdulillah muslim #jane14_official #salman_commando #islamic_video #fypシ゚viral #pakpinoy #motoisthebest ♬ original sound - Zainab_Salman‍♂️

لوکل میڈیا کو انٹرویو کے دوران ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں اذان سننے سے ہمیشہ سکون ملتا ہے اور اسلام کی طرف پیشقدمی کی وجہ اذان ہی تھی ۔

@zainab__official14 Juma Mubarak #zainab #islamic_video #salman_commando #fypシ゚viral ♬ Hasbi Rabbi Jallallah - Zahra Haidery





انہوں نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ انہوں نے کھلے دل کے ساتھ اپنی مرضی سے کیا ہے اور کسی نے ان کو اسلام لانے کیلئے مجبور نہیں کیا۔

انہوں نے اپنے ایک پاکستانی دوست سلمان کا ذکر بھی کیا جس نے انہیں اسلامی تعلیمات کو سمجھانے میں بہت مدد فراہم کی۔

فیونا جمیس کا اسلامی نام 'زینب' رکھا گیا ہے اور انہیں دبئی اتھارٹیز کی طرف سے ایک 'نومسلم' کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
Load Next Story