اعلیٰ عدالتی شخصیت کے عہدے پر رہنے تک انتخابات نامنظور مسلم لیگ ن
عام انتخابات کا فیصلہ آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد کیا جائے گا، شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتی شخصیت کے اپنے عہدے پر برقرار رہنے تک انتخابات نامنظور ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا اہم ترین مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں مرکزی قائدین نے شرکت کی جبکہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی سے ہونے والے مذاکرات پر شہباز شریف نے شرکا کو بریفنگ دی جبکہ مطالبات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
مسلم لیگ ن کے اجلاس میں طے پایا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن اور مذاکرات کے حوالے سے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ جو ملک کو نقصان پہنچائے اور مذاق اڑائے ایسے فتنے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ کچھ لوگوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہے، ہمیں صرف ملک اور قوم کا سوچنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں، جلد کامیاب ہوکر عوام کو خوش خبریاں سنائیں گے۔