کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے غیرملکی جاں بحق

مقتول تین بچوں کا باپ تھا

مقتول تین بچوں کا باپ تھا

گلشن اقبال میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا غیرملکی شہری نکلا،مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔

گلشن اقبال کے علاقے بلاک11کالا بورڈ اسٹاپ گیلن سمٹ اپارٹمنٹ کے باہرمسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا 30 سالہ احسن بنگلہ دیش کا شہری نکلا۔

مقتول پان کے کیبن کا مالک اورتین بچوں کا باپ تھا،مقتول سمامہ شاپنگ سینٹرکے قریب کسی بنگلے میں عارضی مقیم تھا دن میں گلشن اقبال بلاک 11 میں پان کا کیبن چلاتا تھا،


مقتول کے ایک رشتہ دارجاوید نے بتایا کہ مسلح ملزمان کسی شہری سے لوٹ مارکررہے تھے کہ چائےکے ہوٹل پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ کردی جس پرمسلح ملزمان نے سیدھی گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں30 سالہ احسن سینے پر2 گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ علاقے میں لوٹ مارکی وارداتیں عام ہیں لیکن روکنے والا کوئی نہیں ہے،واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

فوٹیج میں فائرنگ کے بعد شہریوں کو بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے30سالہ احسن بھاگتے ہوئے اور پھر گولی لگ جانے کے بعد گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Load Next Story