جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے سابق اراکین اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل

جنوبی پنجاب سے سیاسی شخصیات اور سابق اراکین اسمبلی سمیت صوبائی وزیر نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی، جس میں جنوبی پنجاب سے پی پی میں شمولیت کرنے والی سیاسی شخصیات اور سابق اراکین نے بھی شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق مظفر گڑھ سے سابق صوبائی وزیر سید ہارون نے مسلم لیگ ن، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اصغر جٹ نے پی ٹی آئی جبکہ خانیوال سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Load Next Story