آب زم زم کیلیے حاجیوں سے اضافی رقم نہیں لی جائے گی وزارت مذہبی امور

حج پیکیج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں، سینیٹر طلحہ محمود

حج پیکیج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں، سینیٹر طلحہ محمود۔ فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے آب زم زم کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مد میں کوئی اضافی رقم نہیں لی جائے گی۔


وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا حج انتظامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، حج پیکیج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں، عازمین سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائیگی۔



انھوں نے کہا آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حج انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا۔


یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کو آب زم زم اب مفت نہیں ملے گا


دریں اثنا ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ نے واضح کیاکہ سعودی حکومت نے مخصوص پیکنگ والی آب زم زم کی بوتل کئی برس قبل شروع کی تھی، چند برس قبل حجاج زم زم کے کین خود بھرتے تھے، جن کے لیک ہونے کی شکایات تھیں۔ ان کا کہنا تھا آب زم زم کی رقم2017 سے حج پیکج میں شامل ہے۔


 
Load Next Story