کراچی میں بارش کے دوران موٹرسائیکل سوار فیملی نالے میں جاگری بچہ جاں بحق

بارش کی وجہ سے نالا بھرنے اور سڑک پر پانی جمع ہونے سے موٹر سائیکل سوار کو اندازہ نہیں ہو سکا اور وہ نالے میں گرگیا

ڈوبنے والے بچے کا نام اذان بتایا گیا ہے

کراچی میں کھلے نالے موت کے کنویں بن گئے۔ موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں گرنے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے اسلام چوک بے نظیر کالونی گلوبل اسکول کے قریب نالے میں گرنے والا کمسن بچہ لاپتہ ہوگیا جس کی لاش 12 گھنٹے بعد نکال لی گئی۔

یہ پڑھیں : شادمان ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں گرنے سے خاتون جاں بحق،بچی کی تلاش جاری


چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ بارش کی وجہ سے نالا بھرنے اور سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کو اندازہ نہیں ہو سکا کہ اور وہ نالے میں موٹر سائیکل سمیت گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

موقع پر موجود افراد نے میاں او بیوی کو سخت جدوجہد کے بعد باہر نکال لیا جبکہ رات گئے ڈوبنے والے بچے کی لاش 12 گھنٹے بعد نکال لی گئی۔
Load Next Story