حكومت اجناس كی قیمتوں میں بلاجواز اضافے كی ہرگز اجازت نہیں دے گی اسحاق ڈار
آلو کی قیمت كو 30 روپے كلو تک لایا جائے ورنہ حكومت درآمد پر عائد ٹیكسز اور ڈیوٹیاں ختم کردے گی، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ضروری اشیا کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔
اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت زرعی مصنوعات كی قیمتوں كا جائزہ لینے كے وزارت خزانہ میں اجلاس ہوا جس میں انہیں زرعی مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک میں 1.1 ملین ٹن آلو موجود ہیں تاہم ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت كی وجہ سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے آلو كی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی كا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حكومت ضروری اشیا كی قیمتوں میں بلاجواز اضافے كی اجازت نہیں دے گی اور قیمتوں میں كمی كے لئے بھرپور اقدامات كئے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے كہا كہ آئندہ 72 گھنٹوں كے دوران آلو کی قیمت كو 30 روپے كلو تک لایا جائے ورنہ حكومت درآمد پر عائد ٹیكسز اور ڈیوٹیوں كے خاتمہ کرکے فری درآمد كے ذریعے قیمتیں كم كرنے كے لئے اقدامات كرے گی۔