عمران خان کا 120 سے زائد مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
عدالت کارکنان کی جبری گمشدگی اور گرفتاری سے روکے اور ایک ہی الزام کے تحت درج مقدمات کو کالعدم قرار دے، عمران خان
عمران خان اور اسد عمر نے 120 سے زائد مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان ، پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کیخلاف سو سے زائد مقدمات درج ہوچکے، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور حراست میں رکھا گیا ، متعدد کارکن تاحال غائب ہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے ، اسلام آباد میں گرفتار کارکنوں اور لاپتہ کرنے کو بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی قرار دیا جائے ، عمران خان کیخلاف فوجداری قوانین کا غیر ضروری اور غلط استعمال غیر قانونی قرار دیا جائے ۔
عمران خان نے درخواست میں کہا کہ عدالت کارکنان کی جبری گمشدگی اور گرفتاری سے روکے اور ایک ہی الزام کے تحت درج مقدمات کو کالعدم قرار دے۔