آئی پی ایل گمبھیر کوہلی اور نوین الحق پر جرمانے

تینوں کرکٹرز کا میچ کے اختتام پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی

تینوں کرکٹرز کا میچ کے اختتام پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی (فوٹو: ٹوئٹر)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی پر تلخ کلامی کے باعث جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا، ہوم گراؤنڈ پر لکھنو کی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس کی وجہ سے ٹیم کے مینٹور اور کھلاڑی غصے میں دیکھائی دیئے۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 126 رنز بنائے،جواب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، نوین الحق آپے سے باہر! کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل


میچ کے اختتام پر لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی ہوئی جس میں بعدازاں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گھمبیر بھی شامل ہوگئے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائزز کے سبزباغ پلیئرز کو لبھانے لگے

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے معاملے نوٹس لیتے ہوئے ویرات کوہلی اور لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گھمبیر پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا، اس موقع پر گھمبیر اور کوہلی نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 2 کے جرم کا اعتراف کیا۔

دوسری جانب افغان کرکٹر نوین الحق پر بھی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ تینوں کرکٹرز کو مستقبل میں ایسا دوبارہ نہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
Load Next Story