2008 میں سری سانتھ کو مارے تھپڑ پر آج بھی افسوس ہے ہربھجن
سابق کرکٹر نے کوہلی اور گمبھیر کو ثالثی کی پیشکش کردی
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان لڑائی پر ہربھجن سنگھ نے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
گزشتہ روز لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، اس میچ میں سابق کرکٹر کی ٹیم کو معمولی ہدف کے تعاقب میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا تھا تاہم میچ کے اختتام پر لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی ہوئی جس میں بعدازاں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گھمبیر بھی شامل ہوگئے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، نوین الحق آپے سے باہر! کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل
دونوں کھلاڑیوں کی لڑائی پر ہربھجن سنگھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2008 میں آئی پی ایل کے دوران سری سانتھ کے ساتھ ہونے والی لڑائی پر آج بھی سوچتا ہوں مجھےایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا، یہ واقعہ میری کرکٹ کیرئیر کی اچھی یاد نہیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، کوہلی اور نوین الحق پر جرمانے
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کو آج جو کچھ ہوا اسے بھول کر معاملہ ختم کرنے کی ضرورت ہے، مجھے خوشی ہوگی اگر میری وجہ سے معاملہ ختم ہوتا ہے۔