نواز شریف کا ثاقب نثار کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

ثاقب نثار نے ٹکٹ فروخت کر کے قانون کی خلاف ورزی کی، اس پر قانونی کارروائی اور جیل ہونی چاہیے، نواز شریف

فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی اور جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ ٹکٹ فروخت کرنے پر ثاقب نثار کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جیل جاتے ہیں اس لیے ثاقب نثار کو بھی جیل جانا چاہیے۔


مزید پڑھیں: ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلیے خصوصی کمیٹی بنانے کی قراردار منظور

مسلم لیگ ن کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے عہدے پر رہتے ہوئے بہت ظلم کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس سے قبل ثاقب نثار کی پی ٹی آئی کے وکیل کے ساتھ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ الیکشن کیس کے حوالے سے قانونی معاونت کرتے ہوئے کئی مقدمات کا حوالہ دے رہے تھے۔
Load Next Story