کراچی میں گھر کے اندر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی
محمود آباد کے گھر میں موٹرسائیکل کے ٹائر کی ٹیوب بنانے والے کارخانے میں دھماکا ہوا، پولیس
شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں گھر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد جھلس زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے ٹی پی ٹو بسم اللہ بیکری کے قریب قائم میں زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، جس کی آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ دھماکا موٹر سائیکل کے ٹائر کی ٹیوب بنانے والے کارخانے میں ہوا جس کے نتیجے میں 45 سالہ فیض محمد جاں بحق جبکہ 3 افراد 24 سالہ منور ، 31 سالہ جنید اور 27 سالہ اویس زخمی ہوگئے۔ متوفی کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیوب بانے کے دوران گیس پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا ہے جس کی نتیجے میں کرایے کے گھر میں بنائے گئے کارخانے کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کارخانے کے ملازم تھے تاہم اس حوالے سے پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثنا فشری کے قریب کارخانے کام کے دوران چولہے میں آگ بھڑکنے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال برنس سینٹر لیجایا گیا ، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 30 سالہ عظیم اور 45 سالہ جہانگیر کے نام سے کی گئی اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔