کورونا کے مزید 20 کیسز رپورٹ کراچی میں ایک مریض انتقال کرگیا

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3187 ٹیسٹ کیے گئے، 8 مریضوں کی حالت تشویش ناک

(فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے رپورٹ ہونے والے مثبت کیسز کی شرح 0.63 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 3ہزار 187 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 20 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 8 مریضوں کی حالت نازک ہے۔


این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 254 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 5 مریضوں کے نتائج مثبت آئے اور شرح 1.97 فی صد رہی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 217ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے صرف 5 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 2.30فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ کراچی میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی میں کورونا وائرس سے متاثر 2 مریضوں کا انتقال ہوا تھا۔
Load Next Story