پشاور میں دہشت گردوں کا پولیس وردیوں میں بڑے حملے کا خدشہ دفعہ 144 نافذ

ایس ایس پی انٹیلی جنس اینڈ سرویلنس انسداد دہشت گردی نے آئی جی پولیس خیبر پختون خوا کو خط لکھا دیا

(فوٹو : فائل)

پشاور میں دہشت گردوں کے بڑے حملے کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی انٹیلی جنس اینڈ سرویلنس انسداد دہشت گردی نے آئی جی پولیس خیبر پختون خوا کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں دہشت گردوں کا پولیس وردیوں میں حملے کا خدشہ ہے، پولیس کو ٹارگٹ بنانے کے لیے دہشت گردوں نے 80،90 پولیس وردیاں بھی خریدی ہیں۔




اس ضمن میں سی ٹی ڈی نے ممکنہ حملے کے حوالے سے تھرٹ الرٹ جاری کردیا ہے جس میں سیکیورٹی کو مزید سخت بنانے کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم مقامات میں آمد و رفت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ

دریں اثنا حملے کے خدشے کے سبب اہم مقامات میں آمد و رفت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرد گئی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق اہم مقامات کے اطراف اور جانے والے راستوں پر دفعہ 144 نافذ ہوگی، سی ایم ہاؤس، گورنر ہاؤس، پالیس لائنز، سینٹرل پولیس آفس پشاور جیل جانے والے راستے پر سخت نگرانی کی جائے گی، ان مقامات پر 60 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
Load Next Story