سانحہ راولپنڈی سپریم کورٹ نے نامزد ملزمان کی رہائی پر وضاحت طلب کرلی
تفتیش مکمل ہونے سے قبل رہائی کیخلاف مولانااشرف کی درخواست پر رہا افراداورتفتیشی افسرکونوٹس جاری کردیے گئے
سپریم کورٹ نے سانحہ راولپنڈی کے تفتیشی افسرکوطلب کرلیا، جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے تفتیش مکمل ہونے سے پہلے نامزد ملزمان کو رہاکرنے پر وضاحت مانگی ہے۔
گزشتہ سال یوم عاشور (10 محرم) کے موقع پر2گروپوں میں تصادم اور مسجد پر حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بارے میں مقدمے میں نامزد ملزمان کو رہاکرنے کیخلاف مولانا اشرف علی کی در خواست پر سپریم کورٹ نے تفتیشی افسر اور رہا ہونیوالے افرادکو نوٹس جاری کر دیا ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ81سوات ٹو سے کامیاب امیدوارتحریک انصاف کے عزیز اللہ خان کی رکنیت بحال کردی ہے۔ عدالت نے حلقے کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کرانے اور مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کاالیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ اگرکسی پولنگ اسٹیشن پر خواتین کو وٹ ڈالنے سے روکا گیا ہے تواس میں کامیاب امیدوارکا کردار ثابت نہیں ہوسکا۔
دریں اثنا خواتین کیلیے مخصوص نشستوں پر منتخب ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی شکیلہ خالدچوہدری کو نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن دائرکردی گئی ہے،درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شکیلہ خالداب بھی امریکی شہری ہیں،انھوں نے ترک شہریت کا جو سرٹیفکیٹ جمع کرایا وہ جعلی ہے۔ یہ جعل سازی ان کے وکیل،صوبائی الیکشن کمشنراوراوتھ کمشنر لاہورکی ملی بھگت سے ہوئی ہے۔درخواست میں ملوث افرادکیخلاف فوجداری مقدمہ دائرکرنے کا حکم جاری کرنے جبکہ چیئرمین نیب کو اس ضمن میں کارروائی کیلیے احکام جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔