شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس بلاول بھٹو اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان مصافحہ
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرا کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد ونوں نے مصافحہ کیا۔
قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے سے بھارتی شہر گووا پہنچے، گوا میں ہونے والے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت میں مصروفیات سامنے آگئی ہیں۔
گوا پہنچنے کے بعد شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور روسی ہم منصب کی ملاقات ہوئی جس میں پاک روس تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور، علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور بھارتی ہم منصب سبرامینیم جے شنکر کا آج عشائیے میں آمنا سامنا ہوا جس میں دونوں وزرا نے مصافحہ کیا۔ پاکستان، بھارت وزرائے خارجہ کے مابین تاحال کوئی دوطرفہ ملاقات طے نہیں ہے۔ وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملیں گے۔