آمدن سے زائد اثاثے عثمان بزدار ایک بار پھر نیب طلب
سابق وزیراعلیٰ پنجاب 9 مئی دن 11 بجے طلب کیا گیا، عثمان بزدار تاحال تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں، ذرائع
آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں نیب نے ایک بار پھر عثمان بزدار کو طلب کرلیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ایک بار پھر نیب لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے عثمان بزدار کو 9 مئی دن 11 بجے طلب کیا ہے۔
ذرائع کا کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں۔ عثمان بزدار کو 30 نکات مشتمل سوالنامے کے جواب دینے کے لیے طلب کیا گیا۔
عثمان بزدار سے 40 ارب روپے کے منصوبوں کا ایک ہی روز افتتاح پر بھی سوالات کیے گئے۔ علاوہ ازیں اُن سے ڈی جی خان میں ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے سے متعلق سوال بھی کیے گئے ہیں۔