دکی کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے کان کن دب گئے

کان پانی داخل ہونے کے باعث بیٹھی، 12 گھنٹے بعد بھی 2 پھنسے ہوئے کان کنوں کو ریسکیو نہیں کیا جا سکا، ذرائع

(فوٹو فائل)

مقامی کوئلے کی کان میں ندی کا پانی داخل ہونے سے کان بیٹھ گئی، جس میں 2 کان کن دب گئے۔


ذرائع کے مطابق کان میں پانی داخل ہوتے ہی ایک کان کن نے باہر دوڑ کر اپنی جان بچائی جب کہ دو کان کن اندر دب گئے۔ 12 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود 2 پھنسے ہوئے کان کنوں کو ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔

ایف سی 87 ونگ کمانڈر کرنل نعمان محبوب نفری اور ریسکیو ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے اور ریسکیو کارروائی شروع کردی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان کے اندر پھنسے ہوئے کان کنوں میں عبدالباقی ولد صادق اور شراف ولد گلاں قوم کاکڑ شامل ہیں۔ دونوں کان کنوں کا تعلق ضلع قلعہ سیف اللہ سے ہے۔
Load Next Story