پشاور تہرے قتل میں عمر قید کے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل خارج
ملزمان نے درخت کاٹنے پر تین افراد کو قتل کردیا تھا، ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کی سزا کو برقرار رکھا
درخت کاٹنے پر تین افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔
ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے تہرے قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تین افراد کے قتل میں عمر قید کی سزا پانے والے 2 ملزمان کی سزا کے خلاف دائر اپیل خارج کردی اور ماتحت عدالت کی سزا کو برقرار رکھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان آثار خان اور سرتاج خان نے درخت کاٹنے پر 3 افراد کو قتل کردیا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ تنگی چارسدہ میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔
ملزمان کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی، جسے پشاور ہائی کورٹ نے خارج کردیا۔