پاکستان کا حتف تھری بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل حتف تھری میزائل 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے

حتف تھری بلیسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف نے میزائل کی تیاری میں شامل ماہرین کو خراج تحسین پیش کیا۔ فوٹو؛فائل

پاکستان نے حتف تھری بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔


آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حتف تھری میزائل 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے اور ہر قسم کے روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عبید اللہ خان، چیئرمین نیسکام محمد عرفان برنی اور دیگر سینئر حکام نے میزائل تجربہ دیکھا۔

حتف تھری بلیسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میزائل کی تیاری میں شامل ماہرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
Load Next Story