راولپنڈی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا
راولپنڈی کے ضلع گوجر خان میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد پرویز نے میری 8 سالہ بیٹی کو دکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا جارہا ہے، رپورٹس سامنے آنے کے بعد ملزم کیخلاف قرار واقعی سزا کے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ایس پی صدر نے کہا کہ زیادتی جیسے واقعات نا قابل برداشت ہیں، زیروٹالیرنس پالیسی کو یقینی بناتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔