بڈھ بیر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
نماز جنازہ میں خیبر پختون خوا حکومت کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔
گزشتہ روز بڈھ بیر کوہاٹ روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر کوہاٹ روڈ پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کی گئی جس میں آئی جی خیبر پختون خوا ناصر درانی سمیت پولیس کے اعلی حکام نے شرکت کی تاہم خیبر پختون خوا حکومت کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔ نماز جنازہ کے بعد پولیس اہلکاروں کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کے لئے روانہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بڈھ بیر کوہاٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے زنگلی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی 5 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔