حکومت اورریاستی اداروں میں کوئی تناؤ نہیں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید
اتحادی جماعتوں کے تعاون سے طالبان سے مذاکرات جاری ہیں، پرویز رشید
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت اورریاستی اداروں میں کوئی تناؤ نہیں بلکہ تمام ادارے ملکی سلامتی کے لئے متحد ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاستی اداروں میں تناؤ نہیں اور تمام ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں جب کہ ملکی سلامتی کے لئے تمام ادارے متحدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے تعاون سے طالبان سے مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں اور جلد معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔
دوسری جانب'' قومی کتاب دن'' کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کتاب اورعلم کے فروغ سے پاکستانی معاشرے میں شدت پسندی اور نفرت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، کتابی مطالعہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بنا سکتی ہے، ایسی تمام کتابوں کو تلف کردینا چاہئے جو شدت پسندی کو بڑھا رہی ہیں.