عمران خان نے انتشار کی کال چینی وزیر خارجہ کو دیکھ کر دی ہے مریم اورنگزیب
الیکشن ضرور ہوگا لیکن تم کبھی سلیکٹ نہیں ہوسکو گے کیونکہ اب فیض، کھوسہ، ثاقب نثار اور باجوہ نہیں ہیں
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ایک فارن ایجنٹ فتنہ ہے جس نے انتشار کی کال شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور چینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کو دیکھ کر دی ہے۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ فارن ایجنٹ کا بیان سُن کر لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے، ملکی مسائل کا حل یہ ہے کہ تم جیل جاؤ اور ملک کے خلاف سازش، جھوٹ اور چوریوں پر تمہیں سزا ہو، تمہارا شر، زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ، فساد، انتشار اور خلفشار نہیں بلکہ روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے، ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو جس کی وجہ سے آج جتھوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے، ہندوستان، کبھی کشمیر، کبھی اسلام پر گھٹیا سیاست کرتے آ رہے ہو اور آج بھی کر رہے ہو۔
مریم اورنگ زیب نے کہا کہ مودی کی کامیابی کی دعائیں کرنے والے کی باتیں سنو؟ بے شرم، فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف چین کے وزیرِ خارجہ کو دیکھ کر دی ہے، فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف شہباز شریف کی بادشاہ چارلس کے ساتھ ویڈیو دیکھ کر دی ہے اور سی پیک پر کام کی رفتار تیز ہوتے ہی فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت اور بھارتی وزیر خارجہ کو جواب کے بعد عمران خان مکمل پاگل ہو گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقات کر ر ہے ہیں، شہباز شریف کیا کر رہے ہیں، تم دیکھ نہیں سکتے کیونکہ تم نے سر پر کالی بالٹی پہنی ہوئی۔
ملک میں عدم برداشت پھیلانے والے کی وجہ سے آج پاکستان کے اندر جتھے قاتل بن گئے ہیں، تم 2013ء سے احتجاج اور سڑکوں پر ہو اور رو رہے ہو اور مستقبل میں بھی اسی طرح روتے اور پیٹتے ہی رہو گے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن تم کبھی سلیکٹ نہیں ہوسکو گے کیونکہ اب نہ فیض، نہ کھوسہ، نہ ثاقب نثار اور نہ ہی باجوہ ہیں، اب تم سڑکوں پر نہیں عدالت جاؤ گے۔