یوکرین جنگ روس اور پولینڈ کے فوجی طیارے آمنے سامنے
رومانیہ اور پولینڈ نے روسی طیارے کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
روس کے جیٹ طیارے نے بحیرہ اسود کے اوپر پرواز کرنے والے پولینڈ کے سرحدی فورس کے لڑاکا طیارے کو فضا میں روک دیا جس پر پولش طیارے کو رومانیہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے لڑاکا طیارے نے بحیرہ اسود کے اُوپر یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی کے لیے گشت کرنے والے پولینڈ کے طیارے کو روک لیا جس کے نتیجے میں پائلٹ عارضی طور پر طیارے کا کنٹرول کھو بیٹھا۔
روس نے دعویٰ کیا کہ پولینڈ کی سرحدی فورس کا طیارہ کنٹرول ٹاور کو اطلاع دیے بغیر جارحانہ اور خطرناک انداز سے اور مطلوبہ حفاظتی فاصلہ برقرار رکھے بغیر تین بار ہمارے سرحدی محافظ طیارے کے قریب پہنچا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی طیاروں کے بروقت ردعمل کے باعث پولینڈ کے طیارے کو ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور پائلٹ نے طیارے کا کنٹرول کھو دیا اور اونچی پرواز سے بل کھاتے ہوئے نچلی پرواز پر مجبور ہوگیا۔
دوسری جانب پولینڈ کا کہنا ہے کہ روسی طیارے نے ہمارے طیارے کے عین سامنے تقریباً پانچ میٹر کی دوری پر پرواز کرکے ہمارے طیارے اور پائلٹ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی۔
پولینڈ کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ روسی طیارے کی جارحیت کے باعث ہمارے طیارے نے رومانیہ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ پائلٹ اور عملہ محفوظ ہے۔