پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے اورتجارتی تعاون کے فروغ پراتفاق
مذاکرات میں بارڈر مینجمنٹ اور سرحوں پر غیر قانونی نقل وحرکت روکنے کیلیے موثر اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دہشت گردی کے خاتمے، معاشی ترقی اور تجارتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی قیادت میں افغان وفد کا دفتر خارجہ آمد پر استقبال کیا.
وزرائے خارجہ کی سربراہی میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفد کی قیادت کی. مذکرات میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک افغانستان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، جبکہ مذاکرات میں دہشت گردی کے خاتمے، معاشی ترقی، تجارتی تعاون کے فروغ اور بارڈر مینجمنٹ اور سرحدوں پر غیر قانونی نقل وحرکت روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔