پیرو سونے کی کان میں آگ لگنے سے 27 کان کن ہلاک
پیرو دنیا میں سونے کی پیداوار کے لحاظ سے سرفہرست ہے، جبکہ تانبے کی پیداوار میں اس کا دوسرا نمبر ہے
لاطینی امریکا کے ملک پیرو کے جنوبی شہر اریکیپا میں واقع سونے کی کان میں آگے لگنے کے واقعے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق دو عشروں سے زائد عرصے کے دوران پیرو میں سونے کی کان میں آتش زدگی کا یہ بدترین واقعہ ہے جس میں کان کنوں سمیت 27افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مقامی حکام کے مطابق ہفتے کی صبح سونے کی کان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں داخلی راستہ بند ہوگیا اور کان میں دھواں بھرگیا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔
حکام کے مطابق سونے کی یہ کان یانا کوئیہا نامی ایک چھوٹی فرم کی ملکیت ہے۔ کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے آتش زدگی کے واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مقامی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اریکیپا کے پروسیکیوٹر جیوانی ماٹوس نے حادثے میں 27 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان کے لواحقین کی دادرسی کے لیے کان کے مالکان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیرو دنیا میں سونے کی پیداوار کے لحاظ سے سرفہرست ہے، جبکہ تانبے کی پیداوار میں اس کا دوسرا نمبر ہے۔