خراب موسم کے باعث پی آئی اے کے طیارے کی بھارتی فضائی حدود میں پرواز

پی آئی اے کا طیارہ 10 منٹ تک بھارتی پنجاب کی فضائی حدود میں رہا

پی آئی اے کی پرواز نے ملتان میں لینڈنگ کی:فوٹو:فائل

پی آئی اے کا ایک طیارہ خراب موسم کے باعث راستہ بھٹک کر بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 248 مئی کی 4 تاریخ کو رات 8 بجے مسقط سے لاہور پہنچی تھی۔ پائلٹ نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی تاہم تیز بارش کے باعث غیر متوازن ہونے والا طیارہ لینڈ نہیں کرسکا۔


ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ گو راؤنڈ پر چلا گیا اور تیز بارش اورکم بلندی کی وجہ سے راستہ بھٹک کر پنجاب کے تھانہ بڈھانا کی حدود سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔ پی آئی اے کا طیارہ 10 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں رہا اور بھارتی پنجاب پر 125 کلومیٹر تک سفر کرکے پاکستان واپس پہنچا۔

پی آئی اے کے طیارے کی خراب موسم کےباعث بھارتی فضائی حدود میں پرواز کے دوران لاہور اور دہلی ایریا کنٹرول کے درمیان رابطہ رہا۔ پی آئی اے کے طیارے نے ملنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملتان میں لینڈنگ کی۔

 
Load Next Story