سندھ میں گندم کی بین الاضلاعی نقل وحمل پر پابندی عائد
کراچی کیلیے گندم لاڑکانہ، قمبر، شہدادکو ٹ، دادو اور جامشورو سے لائی جاسکے گی
محکمہ داخلہ سندھ نے گند م کی بین الاضلاعی نقل وحمل پر پابندی عائد کردی، کراچی کے لیے 4 اضلا ع سے گند م لا ئی جاسکے گی۔
تفصیلات کے مطا بق محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144کا فو ری نفاذ کرتے ہو ئے گندم کی بین الاضلاعی نقل وحمل پر پا بندی عائد کردی، کراچی کیلیے لا ڑکا نہ ،قمبر شہدا دکو ٹ ،دادو اورجامشورو سے فلور ملز کے لیے گند م 1250رو پے فی من کے حساب سے لائی جا سکتی ہے ،کراچی لائی جا نے وا لی گندم کی شفا فیت کوبر قرار رکھنے کے لیے دھامرہ کے مقام پر چیک پو سٹ قائم کی گئی ہے جو ضلع لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ جبکہ سیہون کے مقا م پر قائم کی جا نے والی چیک پو سٹ دادو اور جا مشورو کے اضلاع سے لائی جانے وا لی گندم کی نقل وحمل پر کنٹرول رکھے گی۔
مجاز حکام مذکورہ اضلاع سے لائی جانے وا لی گندم پر فو ڈ گرین لا ئسنس اور رولر فلو ر ملز کے اصل خط، برو کرکے اصل خط اور اصل بلٹی پیش کر نے پر کراچی لے جانے کی اجازت ہوگی،نو ٹیفکیشن کے مطا بق گندم لے جا نے وا لی گاڑیوں کے ڈرائیور چیک پوسٹ کراچی پر تمام ضروری کاغذات فرا ہم کریں گے، کراچی میں بھی گندم کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔