کراچی ماہ اپریل میں 4 ہزار 873 موٹر سائیکلیں چوری و چھینی گئیں
ماہ اپریل میں روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار کی 242 وارداتیں ،شہری 2 ہزار 253 موبائل فون سے محروم کردیے گئے
شہر میں اسٹریٹ کرائم اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی چوری و چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ گزشتہ ماہ اپریل کے مہینے میں لوٹ مار کی 7 ہزار 287 وارداتیں رپورٹ ہوئی۔
شہر میں کرائم کی وارداتوں کی یومیہ شرح 242 رہی، گزشتہ ماہ اپریل کے 30 روز میں متوسط طبقے کی سواری موٹر سائیکلوں کی چوری و چھینے جانے کی یومیہ 162 وارداتوں کے حساب سے مجموعی طور پر 4 ہزار 873 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ قتل و غارت گری کی واقعات میں 40 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
سی پی ایل سی کی جانب سے جاری کیے جانے والے گزشتہ ماہ اپریل کے 30 روز کے دوران شہر میں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل میں شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 161 گاڑیوں کو چوری و چھینا گیا جس میں 18 گاڑیاں چھینی اور 143 گاڑیوں کو چوری کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شہری 4 ہزار 873 موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیے گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کے دوران شہریوں سے 2 ہزار 253 موبائل فونز چھین لیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل کے 30 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں مجموعی طور پر 40 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ اسی دوران شہر میں اغوا برائے تاوان ، بینک ڈکیتی اور بھتہ خوری کی ایک ، ایک واردات رپورٹ ہوئی۔