گولڈن ٹیمپل کے قریب 3 روز میں 2 دھماکے متعدد افراد زخمی
دھماکوں میں دہشتگردی کا امکان نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پولیس حکام
بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کے قریب 3 روز میں دو دھماکے ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ گولڈن ٹیمپل کے قریب 3 روز میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہ ہوسکا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں دہشتگردی کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکوں میں دیسی ساختہ ڈیوائس استعمال کی گئی ہے۔ پولیس نے مارچ میں سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کے حامی سکھ رہنما کی گرفتاری کے لیے کئی روز تک آپریشن کیا تھا جس کے خلاف سکھ برادری نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔