فون کیوں چھینا امریکا میں طالبہ نے استاد پرمرچوں کا اسپرے کردیا

دیگر طلبا استاد کو بچانے کے بجائے ہنستے رہے

سوشل میڈیا صارفین نے طالبہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا:فوٹو:اسکرین گریب

کلاس میں فون استعمال کرنے سے روکنے پر طالبہ نے استاد پر کالی مرچ کا اسپرے کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے نیش ویل کے ہائی اسکول کی طالبہ کلاس میں سوالات کے جواب گوگل سے ڈھونڈ رہی تھی۔

ٹیچر نے طالبہ کو کلاس میں فون استعمال کرنے سے روکتے ہوئے فون چھین لیا۔ طالبہ نے ٹیچر سے فون واپس لینے کی کوشش کی جسے ٹیچر نے ناکام بنا دیا۔ مشتعل طالبہ نے ٹیچر پر دو مرتبہ کالی مرچ کا اسپرے کردیا۔ اس دوران ٹیچر کو بچانے کے بجائے دیگرطلبا ہنستے رہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کالی مرچ کے اسپرے کے بعد ٹیچر کو تکلیف سے زمین پر بیٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے طالبہ کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔



اس قبل ایک اور طالب علم نے اسی ٹیچر کو موبائل فون کے ذریعے نقل سے روکنے پر چہرے پر گھونسا مارا تھا۔

 
Load Next Story