وفاقی و صوبائی محکمے سوئی ناردرن کے 70 کروڑ روپے کے نادہندہ
نادہندہ سرکاری محکموں کو گیس بلز کی عدم ادائیگی پر نوٹسز جاری کر دیے
سوئی ناردرن گیس نے نادہندہ سرکاری محکموں کو گیس بلز کی عدم ادائیگی پر نوٹسز جاری کر دیے، وفاقی و صوبائی محکمے سوئی ناردرن کے 70 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔
سوئی ناردرن گیس کی جانب سے درج ذیل سرکاری اداروں محکموں کو با رہا گیس بلز کی ادائیگی کے لیے یاددہانی کے نوٹسز کا اجراء کیا گیا ہے۔
وفاقی محکموں نے سوئی ناردرن کی 30 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کرنی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے صوبائی محکموں نے تقریباً 40 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔
ان محکموں میں اسپتال، پولیس، جیل، کیپیٹل ڈولیپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ، تعلیمی ادارے اور مختلف سرکاری ادارے شامل ہیں۔