متنازع فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کو سنیما گھروں میں دکھانے پر پابندی عائد

فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں

(فوٹو ٹوئٹر)

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں متنازع فلم کیرالہ اسٹوری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسلام مخالف فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی حکومت نے فلم دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی لگانے کا فیصلہ نفرت اور تشدد کے کسی بھی واقعے سے بچنے اور ریاست میں امن برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔

تاہم کیرالہ اسٹوری کے فلم ساز نے مغربی بنگال کی حکومت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
Load Next Story