کچھ بھی نہ کہا اورکہہ بھی گئےعمران خان کی گرفتاری پرریحام کا ردعمل آگیا

سابق وزیراعظم عمران خان کو رینجرز نے عدالت سے گرفتار کیا

عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا؛ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب نے ہائی کورٹ سے حراست میں لے لیا جس پر سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں نام لیے بغیر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مختلف کیسز میں ضمانت کے لیے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں انھیں رینجرز نے حراست میں لے کر قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر منتقل کردیا گیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا۔ ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : القادر یونیورسٹی کیس؛ نیب نے عمران خان کو گرفتار کرلیا


گرفتاری کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ اسی دوران چیئرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی ایک ٹوئٹ کی جس میں مختصراً لکھا کہ میں ایک خاص فیملی ایونٹ میں مصروف ہونے کے باعث کسی بھی تبصرے کے لیے دستیاب نہیں۔



ریحام خان نے اس ذو معنوی ٹوئٹ میں نہ تو سابق شوہر عمران خان کا نام لیا اور نہ ہی ان کی گرفتاری کا زکر کیا تاہم ٹوئٹر صارفین نے ان کی ٹوئٹ کو عمران خان کی گرفتاری سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ یہ نظر انداز کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ ریحام خان اور عمران خان کی شادی جنوری 2015 میں ہوئی تھی تاہم 10 ماہ بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ جس کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں ریحام نے 13 سال چھوٹے ماڈل مرزا بلال سے تیسری شادی کی۔ ریحام کی پہلی شادی ہلی 1990 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

 
Load Next Story