حکومتی و طالبان کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا
اجلاس میں طالبان کیساتھ مذاکراتی عمل کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں طالبان کیساتھ مذاکراتی عمل کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ اس موقع پر مذاکرات کے سلسلے میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔