رگبی میچ کے دوران بپھرے بیل نے افرا تفری مچا دی

میچ سے قبل پریڈ کے لیے پیش کیے جانے والے تین بیل میں سے ایک میدان میں بے قابو ہو گیا

(تصویر: انٹرنیٹ)

فرانس میں رگبی کا میچ شروع ہونے سے قبل وارم اپ کے دوران ایک بپھرے بیل نے افرا تفری مچا دی۔



فرانس کے علاقے پرپِیگنان میں قائم گِلبرٹ بروٹس اسٹیڈیم میں ایک رگبی میچ سے قبل ناظرین کے سامنے تین بیل اور تین گائیں پریڈ کے لیے پیش کی گئیں۔ ان میں سے ایک بیل میدان میں بے قابو ہو گیا اور جانور قابو کرنے والے کو میدان میں گھسیٹتا رہا۔


یہ منظر دیکھ کر وارم اپ کرتے کھلاڑی بھاگنے لگے اور بیل کا نشانہ بننے سے بچنے کے لیے اشتہاری بورڈز پر سے چھلانگ لگا دی۔


بعد ازاں جانور قابو کرنے والوں نے بیل کو قابو کیا اور ساتھی جانوروں کے ساتھ میدان سے باہر لے گئے۔

Load Next Story