سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ ہیں امریکا

امریکا کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا، ترجمان وائٹ ہاؤس

دنیا کے تمام ممالک میں جمہوری اصولوں اور قانون کی پاسداری کی حمایت کرتے ہیں، امریکا:فوٹو:فائل

امریکا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پہلے بھی واضح کیا ہے کہ امریکا کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا۔ ہم دنیا کے تمام ممالک میں جموری اصولوں اور قانون کی عمل داری کی حمایت کرتے ہیں۔


ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے پاکستان کی حکومت سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر تمام مظاہرین پر امن طور پر اپنا ردعمل ظاہرکریں جبکہ حکام بھی جمہوری اصولوں کے مطابق تحمل سے جواب دیں۔

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا تھا۔
Load Next Story