اٹلی میں پولینڈ کے میئر ہوٹل کی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک
44 سالہ میئر کھڑکی پر بیٹھے تھے اور توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث گر کر ہلاک ہوگئے
اٹلی کے ایک لگژری ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے پولینڈ کے میئر پراسرار طور پر چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
پولینڈ کے میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اٹلی کے جزیرے سارڈینیا میں اُس وقت پیش آیا جب میئر کھڑکی پر بیٹھے ہوئے تھے اور توازن برقرار نہ رکھ پانے کے باعث چوتھی منزل سے گرکر ہلاک ہوگئے۔
پولینڈ کے 44 سالہ میئر راڈوسلا گرزیگورز وفد کے ہمراہ اٹلی کے دورے پر آئے ہوئے تھے اور اپنے ایک ساتھی عہدیدار کے ساتھ ہوٹل میں مقیم تھے۔
اٹلی کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ ایک حادثہ لگتا ہے۔ خودکشی، تخریب کاری یا دہشت گردی کا پہلو نظر نہیں آیا تاہم تفتیش ابھی جاری ہے۔