پی ٹی آئی کارکنوں کا ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر دھاوا ریکارڈ جلادیا

سینکڑوں شرپسند ریڈیو پاکستان کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور نیوز روم سمیت مختلف سیکشنز میں تباہی مچا دی۔

سینکڑوں شرپسند ریڈیو پاکستان کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور نیوز روم سمیت مختلف سیکشنز میں تباہی مچا دی۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر بڑا حملہ کردیا۔

ڈائیریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے بیان میں کہا کہ سینکڑوں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا اور ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور نیوز روم سمیت مختلف سیکشنز میں تباہی مچا دی۔

پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر گزشتہ روز بھی حملہ کیاتھا۔ آج دوبارہ حملہ کیاگیا، توڑ پھوڑ کی، اسٹاف پر تشدد کیا اور آگ لگادی۔

شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو آگ لگادی۔ مختلف سیکشنز میں آتش زنی سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔


[video width="640" height="352" mp4="https://www.express.pk/2023/05/whatsapp-video-2023-05-10-at-3.59.11-pm-1683716617.mp4"][/video]

ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی۔ شرپسندسرکاری سامان لوٹ کر لے گئے جس میں کیمرے، مائیک اور دیگر دفتری سازو سامان اور آلات شامل تھے۔

شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے عملے پر مظاہرین نے تشدد کیا اور خواتین کو بھی نشانہ بنایا۔

[video width="640" height="352" mp4="https://www.express.pk/2023/05/whatsapp-video-2023-05-10-at-3.48.41-pm-1683716611.mp4"][/video]
Load Next Story